نئی دہلی یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آج حکومت نے کہاہے کہ گزشتہ چند سالوں میں، بھارت اور پاک سرحد پر واقع ہونے والی دراندازی میں 104کیسز موجودہیں۔اس سال دراندازی کرنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہو گئے تھے۔وزیر داخلہ کرن رججو نے لوک سبھاکے ایک تحریری جواب میں کہا کہ ملک کے حدود میں گھس پیٹھی کاواقعہ ہواہے۔تلاش کی کارروائیاں باقاعدہ طور پر شروع کی جاتی ہیں۔حکومت نے بھارت اور پاکستان اور انڈو-بنگلہ دیش سرحد پر مختلف مقامات پر ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے۔اس سلسلے میں جموں وکشمیرمیں ایک سرچ شروع کیاگیاہے۔رججو نے انڈیا ،پاک سرحد اور ملک کی دوسری سرحدوں پر 2014، 2015، 2016 اور 2017 کی تفصیلات بھی دی ہیں۔کرن رججو نے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بھارت اور پاک سرحد پر گزشتہ چند سالوں میں دراندازی کے 104کیسز سامنے آئے ہیں۔